کراکس 26ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)وینزویلا نے امریکی صدر کی سفری پابندیوں کے نئے حکم کو نفسیاتی جنگ قرار دیا ہے۔ کاراکس حکام کے مطابق امریکا ایسے حربوں سے وینزویلا کی حکومت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کا کہنا ہے کہ وہ صرف اقوام متحدہ یا او اے ایس کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے ہی امریکا جائیں گے۔ او اے ایس شمالی و جنوبی امریکی براعظموں کے ممالک کی تنظیم آرگنائزیشن آف امریکن اسٹیٹس کا مخفف ہے۔ مادورو کے مطابق جنرل اسمبلی میں صدر ٹرمپ کی تقریر کے ساتھ ہی امریکا کی تنہائی کا عمل شروع کر دیا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے جن ممالک پر سفری پابندیاں عائد کی گئی ہیں، اْن میں وینزویلا بھی شامل ہے۔